کابل: افغان حکام کا کہنا ہے کہ وہ امن معاہدے کی شرائط کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے پابند ہونے کے باوجود ‘انتہائی خطرناک’ سمجھے جانے والے سیکڑوں طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کریں گے۔علاوہ ازیں تشدد نے جنگ زدہ ملک کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے جہاں خودکش بمبار نے صوبہ قندھار میں گورنر کی رہائش گاہ اور پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قریب 3سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔









