ریوا، 10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں واقع دنیا کے سب سے بڑے شمسی منصوبوں میں سے ایک ریوا ٹرا میگا سولر پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کیا اس منصوبے سے پیدا ہونے والی 24 فیصد بجلی دہلی میٹرو ریل پروجیکٹ کو دی جارہی ہے۔باقی 76 فیصد بجلی مدھیہ پردیش میں استعمال ہوگی۔









