لکھنؤ(نامہ نگار)آشیانہ علاقہ میں رہنے والے ایک ٹرانسپورٹر نے آج صبح اپنے باتھ روم میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ آشیانہ کے سیکٹر ایس میں رہنے والے نرائن سنگھ کا سروجنی نگر میں ٹی پی نگر علاقہ میں ٹرانسپورٹ ہے۔ نرائن سنگھ کے کنبہ میں بیوی وندنا، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ جمعہ کی صبح نرائن سنگھ سو کر اٹھے اور باتھروم چلے گئے۔ کچھ دیر بعد جب وہ باہر نہیںنکلے تو ان کی بیوی نے باتھروم کا دروازہ کھٹکھٹایا، اندر سے کوئی آواز نہ آنے پر وندنا نے کنبہ کے دیگر افراد کو بلا لیا۔ کنبہ والوں نے کسی طرح باتھروم کا دروازہ توڑ اندر پہنچے تو دیکھا کہ نرائن کی لاش باتھروم میں بنی کھڑکی میں شرٹ کے سہارے لٹک رہی ہے۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے تفتیش کے بعد نرائن سنگھ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ نرائن سنگھ کافی عرصہ سے دماغی طور سے علیل چل رہے تھے اور ان کا میڈیکل کالج میں علاج بھی چل رہا تھا۔ اپنی بیماری سے پریشان ہوکر نرائن سنگھ نے خود کشی کر لی ۔