بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کو کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتادیں کہ 77 سال کے اداکارر امیتابھ بچن نے خود ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔ اداکار اب بھی اپنے کریئر میں کافی مصروف اور ٹویٹر پر ایکٹو رہتے ہیں۔ ہیں امیتابھ بچن کے بیٹے اور اداکار بھی کووڈ-19 پازیٹو پائے گئے ہیں۔
بتادیں کہ امیتابھ بچن کے کووڈ-19 پازیٹو پائے جانے کے بعد ان کے اسٹاف کا بھی کوروناوائرس ٹیسٹ کیا گیا ہے۔
امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ، ‘مجھے کورونا وائرس پازیٹو پایا گیا ہے اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال، انتظامیہ کو اطلاع دے رہا ہے۔ امیتابھ بچن کی فیملی اور اور اسٹاف کی کورونا رپورٹ کا انتظار ہے۔ وہ سبھی گزشتہ دس دنوں میں میری نزدیک رابطے میں آئے ہیں۔ ان سے گزارش ہے کہ وہ مہربانی کرکے خود کی جانچ کرائیں”۔
ابھیشیک بچن نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ ، آج مجھے اور میرے والد کو کورونا وائرس پازیٹو پایا گیا ہے۔ ہم دونوں کو کافی ہلکی علامات تھیں جس کے بعد ہمیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہم نے سبھی متعلقہ اتھارٹیز کو اس کے بارے میں جانکاری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ ہماری فیملی اسٹاف کی جانچ بھی ہوچکی ہے۔ میں آپ ساے گزارش کرتا ہوں کہ آپ سبھی گھبرائیں نہیں اور امن بنائے رکھیں۔ شکریہ۔۔۔
اس کے علاوہ ابھیشیک نے جانکاری دی کہ بی ایم سی ہمارے رابطے میں ہے اور ہم ان کا پوری طرح ساتھ دے رہے ہیں۔
حال ہی میں امیزون پرائم ویڈیوزپر ان کی فلم گلابو ستابو ریلیز ہوئی ہے،