لکھنؤ: کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے الزام لگایاہےکہ ریاست میں مسلسل بڑھ رہے جرائم کو روکنے میں ناکام یوگی حکومت اب پی آر اور جھوٹ کے سہارے اعداد وشمار کو چھپانے اور توڑ مروڑ کر پیش کرنے میںمصروف ہے۔
جرائم پیشہ افراد کاخوف اس قدر بڑھ رہا ہے کہ خاتون نوجوان پی سی ایس افسر کو جان دینے پر مجبورہوناپڑرہاہے واقعہ میں نامزد بی جے پی کے رہنما ہیں۔ پریاگ راج میں ایک ہی کنبہ کے چارلوگوںکابہیمانہ قتل معاملہ میں پولیس اندھیرےمیںہی ہاتھ پاؤںماررہی ہے۔اسی طرح جنوری ماہ میں پریاگ راج میں ہوئی قتل کی واردات کے بارے میں کچھ بھی سراغ نہیں لگ سکا۔
مسٹرللونے کانپورمعاملہ کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت آخر کس بات سے خوفزدہ ہو رہی ہے۔ مسٹر للونے الزام لگایاکہ یوگی حکومت جرائم پیشہ کو نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کو نمٹانے میں مشغول ہے۔ کانگریس کےنوجوان رہنماشاہنواز عالم سے لیکر انس رحمان تک کی گرفتاری فرضی الزامات کے تحت کی گئی ہے۔ قانون اور انتظام کو سدھارنے کادعویٰ کرنے والی یوگی حکومت لاکھوں کاجرمانہ وصولنے کے نام پر رکشا چلانے والے کو گرفتارکرکے اپنی پیٹھ خود ٹھوک رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کانپور واقعہ کے ملزم وکاس دوبے کو تصادم کے نام پر مار دیا گیا لیکن اسے اور ریاست میں کئی وکاس پیداکرنے والے سفید پوش رہنماؤں اور افسران پرکارروائی کے نام پر حکومت خاموشی اختیار کئے بیٹھی ہے۔ محکمہ داخلہ سے لیکرپولیس کے بڑے افسران ہر روش کوئی نہ کوئی وکاس پیداکر رہے ہیںاورانہیں تحفظ دے رہے ہیںاور راز کھلنے کے خوف سے انہیں مروابھی دے رہے ہیں۔
ریاستی کانگریس کے صدر اجے للو نے کہاکہ جرائم کے اعدادو شمارکوچھپاکر اور توڑمروڑکر یوگی حکومت عوام کو گمراہ کرناچاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی جلد ہی گزشتہ تین برسوںکے جرائم کی تفصیلات ریاست کےعوام کے درمیان پیش کرے گی اور بی جے پی حکومت وجرائم پیشہ لوگوں کی ساز باز کو اجاگر کرے گی۔