نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئي) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز امریکہ کے ٹکنالوجی سیکٹر کی بڑی کمپنی الفابیٹ اینکارپوریشن اور گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پچائی سے ہندوستان میں کسانوں اور نوجوانوں نیز کاروباری افراد کی زندگیوں میں تبدیلی کے تناظر میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں گفتگو کی۔
مسٹر نریندر مودی نے آج صبح ٹویٹر پر مسٹر سندرپچائی سے اپنی گفتگو کے بارے میں اطلاع دی۔
مسٹر مودی نے لکھا کہ “میں نے آج صبح سندر پچائی سے بہت معنی خیز گفتگو کی۔ ہم نے مختلف سیاقوں خصوصا کسانوں، نوجوانوں اور کاروباری افراد کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لئے ٹکنالوجی کے استعمال کے طریقوں کے بارے میں بامعنی بات چیت کی”۔