تہران: ایران کا کہنا ہے کہ ایئر ڈیفنس یونٹ کے ریڈار سسٹم کی غلط الائنمنٹ کلیدی ‘انسانی غلطی’ تھی جس کی وجہ سے جنوری میں یوکرینی مسافر طیارہ حادثاتی طور پر گرادیا گیا تھا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (سی اے او) نے ایک رپورٹ میں کہا کہ ‘ریڈار کی الائنمنٹ میں طریقہ کار پر عمل نہ کرنے کی انسانی غلطی کی وجہ سے سسٹم میں 107 ڈگری کا ایرر پیدا ہوا تھا’۔









