لکھنؤ: انورؔ جلالپوری سے میرا تعلق برسوں پرانا رہا ہم دونوں میں ایک بات مشترک تھی وہ یہ تھی کہ میں تو سماج وادی عمر بھر رہا مگر وہ اپنے خیالات اور نظریات کے اعتبار سے سماج وادی رہے۔ ہندوستان کی جو گنگا جمی تہذیب ہے اور جو ہندی اور اردو زبان کا فرق ہے اُس کو ہمیشہ انورؔ جلالپوری نے ملانے کا بڑا کارنامہ انجام دیا ۔