فیض آباد۔(نامہ نگار)۔ کانگریس پارٹی اور اس کے رہنما ہمیشہ ترقی کی بات کرتے ہیں اور اسی ترقی کے سہارے عوام کے درمیان جاتے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر نرمل کھتری نے اپنی مدت کار میں ضلع میں ترقیاتی کام کئے ہیں اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ مذکورہ باتیں اترپردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری سنیل پاٹھک نے ملکی پور کرم ڈاٹا میں رکن پارلیمنٹ ترقیاتی فنڈ سے قائم چھ کھمبے کی بجلی کاری کے کام کے افتتاح کے موقع پر موجود لوگوں
کے درمیان کہیں۔ پروگرام کی صدارت بلاک صدر شیو شنکر نے کی اور نظامت ڈاکٹر جے پی شریواستو نے کی۔ مسٹر پاٹھک نے کہا کہ دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں کو رکن پارلیمنٹ کے ترقیاتی کاموں پر انگلی اٹھانے سے قبل اپنی پارٹیوں کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں سوچ لینا چاہئے۔ انہوں نے لوگوں سے ترقی کیلئے کانگریس کو مضبوط بنانے کی اپیل کی۔اس موقع پر کانگریس کے ترجمان اگرسین مشرا ، محمد عارف، مہیش شرما، چندر پال شریواستو، محمد یوسف، شہزاد انصاری، اجیت کمار، گیتا شرما وغیرہ موجود تھے۔