لکھنؤ: بدھ کو سوشل میڈیا پر 16 سے 31جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ ہونے پیغام وائرل ہوتے ہی لوگ خریداری کیلئے نکل پڑے۔ سوشل میڈیا پر میسج وائرل ہوا تھا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اپنی ٹیم-11کے ساتھ جلسہ کر کے 16جولائی سے 31جولائی تک پوری ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں۔
حالانکہ سوشل میڈیا پر وائرل میسج میںیہ خبر ذرائع سے موصول اطلاع پر مبنی بتائی جار ہی تھی۔ لاک ڈاؤن نافذ ہونے والے اس میسج کے بعد دکانوں اور بازار میں اچانک خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ 15دن تک لاک ڈاؤن کی خبر کو لوگوں نے سنجیدگی سے لیا اور روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی زبردست خریداری کی۔
وائرل ہوئے اس میسج کے بعد یہ پیغام بھی چلا کہ پہلے کی ہی طرح ہفتے میں دو دن سنیچر اور اتوار کو لاک ڈاؤن ہی نافذ ہوگا۔16سے 31جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کا کوئی حکم حکومت نے جاری نہیں کیا ہے۔