پریاگ راج : تھروئی تھانہ علاقہ میں ہائی وے پر کٹیاہی ریلوے پل کے نزدیک منگل کی رات میں پرائیویٹ کمپنی کے سپروائزر کو بدمعاشوںنے لوٹ لیا۔ ڈیوٹی سے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر وہ اپنے گھر جارہاتھا،اوورٹیک کر کے بدمعاش نقد رقم اور موبائل کے ساتھ ہی موٹرسائیکل بھی لوٹ لے گئے،اس دوران اس نے مخالفت کرنے کی کوشش کی توطمنچہ کے بٹ سے مار کر زخمی کردیا۔
اطلاع پر پہنچی پولیس نے کامبنگ کی لیکن بدمعاش ہاتھ نہیں آئے۔تھروئی کٹیاہی کے رہنے والے دھرمیندر یادوانداوامیں ایک پرائیویٹ کمپنی میں سپروائزر کی ملازمت کرتاہے۔منگل کی رات وہ ڈیوٹی کرکے موٹرسائیکل سے اپنے گھر لوٹ رہا تھا، کٹیاہی ریلوے پل کے نزدیک موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے دھرمیندر کی موٹرسائیکل کو اوور ٹیک کرکے اسے روک لیا، جب تک وہ کچھ سمجھ پاتا بدمعاش اس کا پیسہ چھیننے لگے۔
دھرمیندر نےلوٹ کی مخالفت کی توبدمعاشوں سے اسے طمنچہ کے بٹ سے مارپیٹ کر زخمی کردیا، اس کے بعد موٹرسائیکل ،موبائل اور ۱۰ہزار روپئے نقدلوٹ کر فرار ہوگئے۔ بدمعاشوں کے فرار ہونے کے بعد متاثرہ نے لوٹ کی اطلاع تھروئی پولیس کو دی ۔ موقع پر پولیس پہنچی اور حلیہ کی بنیاد پر بدمعاشوں کو پکڑنے کی کوشش کی،لیکن وہ ہاتھ نہیں آئے۔
متاثر نے بتایاکہ بدمعاش اس کے پا س سے ۱۰ ہزار روپئے اور موٹرسائیکل لوٹ لے گئے ہیں۔ مخالفت کرنے پر طمنچہ کے بٹ سے مارابھی ہے۔مقامی پولیس نے دھرمیندر یادو کا میڈیکل کراکر اس کی تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کرکے آئندہ کی کارروائی کیلئے پولیس ٹیم تشکیل کردی ہے، پولیس کاکہنا ہے کہ لٹیرے جلد ہی پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔