پرتاپ گڑھ۔ (یو این آئی) اترپردیش کے پرتاب گڑھ میں کل رات کوہڈور علاقہ میں بھوسے میں آگ لگنے سے کمرے میں سوررہی ماں بیٹی کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔ یہ دونوں بابینا تھیں۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا ہے کہ پرسوپور گاؤں میں اپنے والی کرپالی (۶۲)اور اس کی بیٹی پریما دیوی (۳۵) کل رات کھانا کھانے کے بعد گھر میں سورہی تھیں ۔
برابر کے دوسرے کمرے میں آگ لگ گئی اور ان کے کمرے میں دھواں بھرگیا۔ ان کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ دھواں اٹھتا دیکھ کر جب پڑوسی دروازہ توڑ کر اندر گھسے تو ماں بیٹی دم توڑ چکی تھیں۔ آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس تفتیش کررہی ہے۔