جنیوا / بیجنگ / نئی دہلی،17جولائی (یواین آئی) جان لیوا اور انتہائی مہلک عالمی وبا کورناوائرس (کووڈ-19) سے ہلاکتوں اور اس کی ز د میں آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس وبا سے دنیا بھر میں 5.89 لاکھ سے زیادہ اموات اور 1.37 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تاحال امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے ہلاک شدگان کے معاملہ امریکہ پہلے برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ، جبکہ اموات کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان آٹھویں مقام پر ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1،37،892،73 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 5،84،990 افراد اس وبا کی زد میں آنے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں اب تک 3754371 افرادکوروناوائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1،38339 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔برازیل میں ابھی تک 2012151 افراد اس وبا کا شکار ہوئے ہیں ، جبکہ 76688 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 50 لاکھ 75 ہزار 115 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 59 ہزار 887 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 82 لاکھ 84 ہزار 260 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔