بلرامپور۔ (وارتا)۔ نیپال سرحد سے متصل تیرہ نگرانی چوکیوں کے تحت ایس ایس بی کے جوانوں نے دو کروڑ ۶۰ لاکھ ۴۸ ہزار ۳۴۴ روپئے قیمت کے ملکی و غیر ملکی اسمگلنگ کے سامان کے ساتھ ۹۰؍اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ فورس کی ۹ویں بٹالین کے کمانڈنٹ مورتی سنگھ سجوان نے کل یہاں بتایا کہ تین برسوں میں گرفتار کئے گئے ۹۰؍اسمگلروں اور شکاریوں میں زیادہ تر اصلاً نیپال کے رہنے والے تھے۔ گزشتہ دو ماہ میں جوانوں نے ۷۵ لاکھ ۸۶ ہزار ۲۲۵ روپئے قیمت کا سامان ضبط کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی انتخابات میں ایس ایس بی کی ۱۵۵ کمپنیوں کے جوان تعینات کئے جا رہے ہیں جبکہ نویں بٹالین سے ۲۵۰ جوانوں کو الیکشن کیلئے روانہ کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔