نئی دہلی(بھاشا)پیدوارعلاقوں سے محدود فراہمی کے درمیان خردہ مانگ بڑھنے سے دہلی دال بازار میںآج چنا اور کابلی چنا کی قیمتوں میں سو روپئے کوئنٹل تک کی تیزی درج کی گئی ۔ بازار ذرائع کے مطابق چنا ، چنے کی دال، مقامی اور اعلیٰ کوالٹی کی قیمت ۲۵ روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۲۸۲۵ :۳۵۲۵ روپئے ، ۳۶۲۵ :۳۸۲۵ روپئے اور ۳۷۷۵:۳۸۷۵ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ کابلی چنا چھوٹا کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ ۳۹۰۰ :۵۹۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔ وہیں تیل بازار میںآج سرسوں اور بنولہ تیل کی قیمتوں میں ۵۰ روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی۔ سرسوں ایکسپلر تیل دادری اور بنولہ مل ڈلیوری تیل ہریانہ کی
قیمت ۵۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۷۵۵۰ روپئے اور ۶۳۵۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔ اس کے علاوہ اسٹاکسٹوں اور خردہ کارو باریوں کی تازہ خریداری کے سبب دہلی کرانہ بازار میںآج دھنیا اور زیرہ کی قیمتوں میں ۲۰۰ روپئے کوئنٹل کی تیزی آئی ۔
بازار ذرائع کے مطابق دھنیا کی قیمت ۲۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ ۷۵۰۰ :۱۲۵۰۰روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔ زیرہ عام اور زیرہ اعلیٰ کوالٹی کی قیمت ۲۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۱۱۶۰۰ :۱۲۰۰۰ روپئے اور ۱۵۷۰۰:۱۶۰۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔ اناج بازا رمیں آج غیر باسمتی چاول کی قیمتوں میں ۵۰روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی۔ محدود کارو بار کے دوران معمولی خریداری کے سبب دیگر اناجوں کی قیمتیں معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد پہلے کی سطح پر بند ہوئی ۔