ممبئی (بھاشا) ممبئی شیئر بازار کا سینسکس آج ٹی سی ایس ، ٹا ٹا موٹرس اور ہنڈالکو جیسی اہم کمپنیوں کے شیئروں میں خریداری بڑھنے سے ۱۳۳ پوائنٹ بڑھ کر ۲۱ ہزار پوائنٹ سے اوپر بند ہوا۔ نومبر کے بعد سب سے زیادہ ہفتہ وار اضافہ درج کرتے ہوئے سینسکس نے دو بارہ ۲۱ ہزار کی سطح کو پار کیا ہے ۔ وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی آج ۱۵ ء ۳۸ پوائنٹ یعنی ۶۱ء ۰ فیصد بڑھ کر ۹۵ء ۶۲۷۶ پوائنٹ پر بند ہوا۔ بی ایس ۔ ۳۰ سینسکس میں ۱۸ کمپنیوں کے شیئر منافع میںرہے ۔ حالانکہ خسارے والے شیئروں میں ماروتی سوزوکی
سب سے اہم رہی ۔