بارہ بنکی : کورونا وائرس حملہ کو لے کر ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کپتان بارہ بنکی نے کوتوالی شہر علاقہ میں بنائے گئے مختلف کنٹن منٹ علاقوں کا ڈرون سے معائنہ کیا۔
ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ اور پولیس کپتان ڈاکٹر اروند چترویدی نے تھانہ کوتوالی شہر علاقہ میں کوروناوائرس کی وبا کے مدنظر معلنہ کنٹن منٹ زون بالمیکی نگر، آواس وکاس وغیرہ کااچانک معائنہ کرکے کنٹن منٹ زون کے اندر عوام کی سرگرمیوں اور دکانوں وغیرہ کے کھلنے کے بارے میں ڈرون کیمرے سے نگرانی کی۔
اس کے ساتھ ہی بارہ بنکی شہر علاقہ کا دورہ کرکے ہفتہ وار لاک ڈاؤن کاجائزہ لیاگیا ،ساتھ میں شہر کے چوراہوں ،تراہوں پر آنے جانے والی گاڑیوں اور لوگوں کو ماسک وغیرہ کی بھی چیکنگ کی گئی۔
اور انہیں متنبہ کرکے جانے دیاگیا۔دوپہیہ گاڑیوں پر بغیر ماسک لگائے گھومنے والے لوگوں کو پولیس کے ذریعہ روک کر جرمانہ عائد کرکے وصول کیاگیااور سختی کے ساتھ ماسک لگانے وسماجی دوری پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔