بغداد:ایران نے برادر ملک عراق کے لیے ایک ٹن طبی امداد بھیج دی ۔ابلاغ نیوز کے مطابق عراق میں تعینات ایرانی سفیر نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے عراق کے دورے کے موقع پر ایک ٹن طبی امداد عراق کو بھیجی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے یہ امداد عراقی وزارت صحت کے نمائندے کو پیش کیا جائے گا۔
مسجدی نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ بیماری جلد ہی انسانی معاشرہ بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق میں خاتم ہو جائے گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب دونوں ممالک کی وزارت صحت کے درمیان اچھے باہمی تعلقات قائم ہیں اور ایسے تعلقات جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز عراقی دارالحکومت بغداد کا دورہ کیا۔ظریف اپنے عراقی ہم منصب “فواد حسین” کے ساتھ ملاقات اور مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔