چترکوٹ : ضلع میں پولیس نے آج شاطر بدمعاش ہیمراج کو مڈھ بھیڑ کے بعد گرفتار کرلیا۔ اس کی گرفتاری پر پولیس کی جانب سے 50ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیاتھا۔وہ گذشتہ 14 برسوںسے فرار چل رہا تھا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انتک متل نے یہاں بتایا کہ بہلا پورا تھانے کی پولیس کو مخبر کی جانب سے اطلاع ملی کی ہیمراج دیوانگنا کے جنگلوں میں موجود ہے پولیس نے منصوبہ بند طریقے سے ناکہ بندی کر کے اسے گھیرا اور خودسپرگی کا انتباہ دیا۔
کئی راونڈ فائرنگ کے بعد آخر میں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ہیمراج پر دوہرے قتل کا بھی الزام ہے ۔دو ہفتے میں چترکوٹ پولیس نے چھٹے انعامی ڈکیت کو گرفتار کیا ہے ۔