نئی دہلی ، 21 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کی موت پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سماج کی بہتری کے لئے انتھک کوششوں کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک بزرگ رہنما لال جی ٹنڈن کا منگل کی صبح انتقال ہوگیا۔
مسٹر ٹنڈن کی موت پر تعزیت کرتے ہوئےمسٹر مودی نے ٹویٹ کیا’’مسٹر لال جی ٹنڈن کو معاشرتی خدمات کے لئے ان کی انتھک کوششوں کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اتر پردیش میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ ایک باصلاحیت منتظم تھے،اور ہمیشہ معاشرتی بہبود کو فوقیت دی ۔ان کے انتقال سے گہرا رنج ہوا۔
مسٹر مودی نے مزید لکھا ’’لال جی ٹنڈن آئینی امور کے اچھے جانکار تھے۔ ان کا ہم سب کے اٹل بہاری سے طویل اور قریبی رشتہ تھا۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور خیر خواہوں سے میری تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘