عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے کل رات صوبے صلاح الدین کے شہر سامرا پر حملے کے لئے داعش دہشت گرد گروہ کے باقیماندہ جراثیم کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ الحشد الشعبی کی اکتالیسویں بریگیڈ کے جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے ان عناصر کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔









