نئی دہلی ، 22 جولائی (یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جنوبی دہلی کے ایک کووڈ ۔19کیئر سینٹر میں کام کرتے ہوئے وبا کی زد میں آنے سے شہید ہونے والے ڈاکٹر جاوید علی کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کوبھی تمام ضروری مدد کرنے کی حکومت سے درخواست کی ہے۔
مسز واڈرا نے بدھ کے روز ٹوئٹ کیا’’ڈاکٹر جاوید علی اور تمام ڈاکٹرز جان کی بازی لگا کر اس بحران میں اپنی خدمات دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید کے بارے میں یہ افسوسناک اطلاع ملی۔وہ ٹھیکے پر اپنی خدمات دے رہے تھے۔
پرینکا گاندھی نے کہا ’’یہ وقت ان شہیدوں کے کنبوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے ۔ سرکار کو ڈاکٹر جاوید کے کنبہ کی ہر ممکن مدد کرنی چاہئے ‘‘
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے کہ جس میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹرجاویدعلی جنوبی دہلی کے ایک کووڈ اسپتال میں ٹھیکے پر کام کر رہے تھے اور وہ مارچ سے ہی مریضوں کی نگرانی کر رہے تھے ،کورونا کی زد میں آنےکے بعد وہ شہید ہوگئے۔