غازی آباد۔ صحافی وکرم جوش کی بدھ کی صبح اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ پیر کی رات بدمعاشوں نے سرعام ان کے سر میں گولی ماری تھی۔ حملے کے وقت ان کی دو بیٹیاں بھی ان کے ساتھ تھیں۔ اس کے بعد انہیں یشودا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ لیکن سنگین طور پر زخمی وکرم کو بچایا نہیں جا سکا۔ اس معاملہ میں پولیس نے نو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ وہیں، ایک چوکی انچارج کو معطل کیا گیا ہے۔









