وکاس دوبے کی ماں نے فرار چھوٹے بیٹے سے کہی سرینڈر کردو ورنہ پولیس تمہیں مار دے گیانکاؤنٹر میں مارے گئے بکرو قتل معاملے کے اہم ملزم وکاس دوبے کی ماں سرلا دیوی نے فرار چل رہے چھوٹے بیٹے دیپ پرکاش دوبے سے سرینڈر کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دیپ پرکاش سامنے آجاؤ اور سرینڈر کردو، نہیں تو پولیس تمہیں مار دے گی۔
مان کا کہنا ہے کہ وکاس کے بھائی ہونے کی وجہ سے تمہیں چھپنے کہ ضرورت نہیں ہے۔ بتادیں کہ لکھنؤ پولیس نے فرار دیپ پرکاش پر 20 ہزار روپئے کا انعام کا اعلان کیا ہے۔ وہ بکرو قتل معاملے کے بعد سے ہی فرار ہے۔ اس کے خلاف ونیت پانڈے کی تحریر پر کرشنا نگر تھانے میں دھوکہ دہی اور رنگ داری کے معاملے میں ایف آئی آر درج ہے۔
بدھ کو ماں سرلا دیوی نے ایک اپیل جاری کرتے ہوئے اپنے ییٹے دیپ پرکاش دوبے سے سرینڈر کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا دیپ پرکاش مہربانی کرکے سامنے آجاؤ اور سرینڈر کردو، نہیں تو پولیس تمہیں اور ثمہارے کنبے کو مار دے گی۔ تمہیں پولیس کی سکیورٹی ملے گی کیونکہ تم نے کچھ نہیں کیا ہے۔ بھائی وکاس دوبے سے رشتہ ہونے کی وجہ سے مت چھپو۔
بتادیں کہ لکھنؤ Lucknow کی کرشنا نگر کوتوالی میں وکاس دوبے اور دیپک دبے کے خلاف ونیت پانڈے نے ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ اس کی نیلامی میں خریدی کار کو دھوکہ۔دہی سے دونوں بھائیوں نے ہرپ لیا تھا اور رنگ داری مانگ رہے تھے۔ اسی مقدمے میں فرار چل رہا دیپ پرکاش دبے۔ جس کے بعد ڈی سی پی سینٹر دنیش سنگھ نے اس کی گرفتاری پر 20000 ہزار روپئے کا انعام کا اعلان کیا ہے۔