نئی دہلی،23 جولائی (یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان کی توجہ صرف اپنی شبیہ بنانے پر ہے۔
مسٹر گاندھی نے جعمرات کو یہاں جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ مسٹر مودی کے ساتھ ہی ملک کے قومی دارے بھی اسی کام میں لگے ہیں لیکن انہیں دھیان رکھنا چاہئے کہ ایک شخص کی شبیہ قومی وژن کا متبادل نہیں ہوسکتی ۔
چین کی جارحیت سے نمٹنے کےضمن میں انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ذہنی مضبوطی سے نمٹنا پڑےگا اور یہ تب ہی ممکن ہے جب آپ خود مضبوط حالات میں ہوں گے۔دھیان یہ دینا ہے کہ وہ کمزوری نہ پکڑ پائے،اگر انہوں نے ہماری کمزوری پکڑ لی تو پھر گڑبڑ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی جارحیت سے نمٹنے کےلئے واضح نظریے کا ہونا ضروری ہے اور اگر یہ نہیں ہے تو پھر چین سے نہیں نمٹ سکتے۔یہ بات صرف قومی نہیں بین الاقوامی نظریے کی ہے اور اس کےلئے ہمیں عالمی نظریہ اپنانا ہی ہوگا۔