پرتاپ گڑھ: پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ فتن پور علاقے کے ایک گائوں میں گزشتہ بدھ اور جمعرات کی شب کرائے کا مکان دکھانے کے بہانے سے دو لوگوں نے ایک دلت خاتون کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی ۔
ڈی ایس پی رانی گنج اتل انجان نے بتایا کہ تھانہ فتن پور علاقے کے خاخا پور گائوں میں ایک ۳۲ سالہ دلت خاتون اپنے بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتی ہے ۔
الزام ہے کہ خاتون نے دوسرا کرائے کا مکان لینے کے لئے سنگم لال عرف لالہ اور دنیش سے رابطہ کیا تو دونوں لوگ اس کو مکان دکھانے کے بہانے سے تنہائی میں لے جاکر اس کے ساتھ اجتمائی آبروریزی کی۔پولیس متاثرہ خاتون کی شکایت پر سنگم لال عرف لالہ اور دنیش سمیت دونوں ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کر دونوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔