پریاگ راج : اترپردیش کے غازی آباد میں ۲۰ جولائی ۲۰۲۰کو ہوئے صحافی وکرم جوشی قتل سے صحافتی دنیا میں زبردست اشتعال ہے۔ اس موضوع کو لے کر آج ڈی ایم پریاگ راج کے دفتر میں پریاگ راج الیکٹرانک میڈیا کلب نے ریاست کی گورنر کو ڈی ایم کے ذریعہ عرضداشت سونپ کر اپنی مخالفت درج کرائی ہے۔
کلب کے صدر آلوک سنگھ کی رہنمائی میں کلب کا ایک وفد آج ڈی ایم دفتر پہنچا اور اے ڈی ایم اشوک کنوجیا کو میمورنڈم سونپا۔ کلب میں صحافی وکرم جوشی کے قتل کی عدالتی جانچ کرائے جانے اور یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے معاملے کو علم میں لے کر لاپروائی برتنے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۱۲ رکنی وفد میں صدر آلوک سنگھ سکریٹری نتن گپتا کے علاوہ سابق صدر دھویندر دیویدی ، سینئر رکن محمد معین، سینئر نائب صدر سید عاقب رضا، خازن وریند راج ، جوائنٹ سکریٹری پنکج چودھری کے علاوہ آنند راج ، روہت شریواستو،انکت پادھیائے، انکت کمار اوستھی، محمد غفران بھی موجود رہے۔