کانپور دیہات: ضلع مجسٹریٹ راکیش کمار سنگھ نے کلکٹریٹ جلسہ گاہ میں کورونا وائرس وبا کی روک تھام کے بارے میں سی ایم او سبھی ایس ڈی ایم اور ایگزیکٹیو افسران وغیرہ کےساتھ جائزہ جلسہ کیا۔ جلسہ میں انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کورونا مثبت مریض اب نکل رہے ہیں۔
اس کیلئے سختی کےساتھ لوگوں کو ماسک لگانے کیلئے لوگوں کو راغب کریں اور سماجی دوری پر عمل کرائیں اور جرمانہ بھی لگایا جا ئے۔ڈی ایم نے سبھی محکموں کے ساتھ صدر دفاتر کو ہدایت دی کہ کورونا کی جانچ کیلئے جو دفتر کا ملازم یا افسر کرائے گا۔ اس کی معلومات اس محکمہ کے اہم افسر کو معلوم ہونا چاہئے۔
ڈی ایم نے کہا کہ خصوصی متعدی امراض مہم ضلع میں یکم جولائی سے ۳۱ جولائی تک چلائی جا رہی ہے۔ جس میں خاص طور سے صفائی کرائی جائےاور جہاں کہیں گندگی زیادہ ہے وہاں پر روسٹر بناکر صفائی کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سنیچر اتوار کو سبھی دفاتر بازار وغیرہ بند رہتے ہیں۔اس دن خصوصی مہم چلاکرصفائی اور دوا وغیرہ کا چھڑکائو کرایا جائے اور کہیں گندگی نہ رہے۔ جہاں کہیں پانی کا بھرائو ہو اسے نکلوا دیا جائے انہوں نے ایگزیکیٹو انجینئر جل نگم کو ہدایت دی کہ جتنی بھی پینے کے پانی کی اسکیمیں چل رہی ہیں۔ان کے پینے کے پانی کی جانچ کرا لیں۔ وہیں سی ایم او بتایا کہ ضلع میں کل ۱۱۹ کیس ہیں اور۷۳ لوگ صحت یاب ہو چکے ہیںاور ایکٹیو کیس ۴۳ ہیں۔ گجنیر کووڈایل -۱ ؍اسپتال میں سبھی کووڈ مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ ضلع مجسریٹ نے کہا کہ پرائیوٹ اسپتال میں دورہ کر کے یہ دیکھا جائے کہ مقررہ پروٹوکال پر عمل ہو رہاہے یا نہیں۔ اگر کہیں خلاف ورزی ہو رہی ہے تو محکمہ صحت کارروائی کرے گااور جھولا چھاپ ڈاکٹروں کو نشان زد کرتے ہوئے بند کرانے کی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے لائوڈ اسپیکٹر کے ذریعہ لوگوں کو کورونا سے بچائو کے متعلق معلومات فراہم کرانے کی بات کہی۔ کچھ ایسی دکانیں سن لیں جس میں بھیڑ زیادہ ہوتی ہے۔ وہاں پر صحیح طریقہ سے تحفظ کے انتظام کرائیں۔