یمن کی نیشنل سالویشن فرنٹ حکومت کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر ملت یمن کے خلاف جنگ کا سلسلہ بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر اعظم عبد العزیز صالح بن جبتور نے کہا ہے کہ یمنی قوم سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت جاری رہنے کی وجہ سے کافی تکلیف اور پریشانیاں برداشت کر رہی ہے۔
انہوں نے اس جارحیت کو جلد سے جلد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
بن حبتور نے یمن پر جنگ مسلط کرنے والے بعض پڑوسی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کے لئے امن ایک بنیادی مطالبہ ہے۔
درایں اثنا المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے نہتھے عوام کے خلاف جارح سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے صرف چند گھنٹوں میں حجہ، صعدہ اور مآرب صوبوں پر کئی بار بمباری کی۔
صوبہ الحدیدہ میں جنگ بندی پر نگرانی کے لئے قائم کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے ایک سو پانچ بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔جنگ بندی کے نگراں کنٹرول روم نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے بدھ کو بھی صوبہ الحدیدہ میں ایک سو پانچ بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور الجاح ، التحتیا اور الجراحی نامی علاقوں پر ڈرون طیاروں کے ذریعے جاسوس پروازیں انجام دیں۔
سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی حمایت و مدد کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے اور اس غریب عرب ملک کا زمینی، فضائی اور بحری محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔
جارح سعودی اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!