دیوبند : انچارج انسپکٹر سنجے سنگھ کی قیادت میں دیوبند پولیس نے کورونا مدت میں ماسک نہ پہننے والے لوگوں اور بغیر فیس ماسک لگائے بلا وجہ بائکوں پر گھوم رہے لوگوں کے چالان کاٹکر جرمانہ وصول کیا ۔
کوتوالی پولیس نے انچارج انسپکٹر سنجے سنگھ کی سربراہی میں شہر کے مینا بازار، ہنومان چوک ،مین بازار اور تحصیل کے آس پاس علاقوں میں پیدل مارچ کر بغیر فیس ماسک لگائے گھوم رہے لوگوں کے چالان کاٹے اور قریب ایک درجن بائکوں کو سیز کر دیا ،اچانک بازار میںبڑی تعداد میں پولیس کو دیکھ کر لوگوں میں افرا تفری کا ماحول بن گیا اور لوگ بازار سے یہاں وہاں ہو گئے۔
پولیس نے بازار میں بغیر ماسک لگائے دوکانوں پر بیٹھے دوکانداروں کے بھی چالان کاٹے ،پولیس کے مطابق سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل نہ کرنے اور فیس ماسک نہ لگانے والے افراد کے خلاف مستقبل میں بھی کارروائی جاری رہے گی۔