لکھنؤ: بنتھرا علاقے میں اتوار کی صبح ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی میں سائیکل سے جا رہے ایک کسان کو کچل کو دیا۔ حادثہ میں کسان کی موقع پر ہی درد ناک موت ہوگئی۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
بنتھرا کے نریرا گائوں باشندہ ۵۰ سالہ کسان سوریہ بھان یادو، صبح قریب ۸ بجے اپنے گھر سے بنتھرا کے درمیان موہان روڈ پر سائیکل سے سامان خریدنے جا رہے تھے۔ اسی دوران ٹٹی بغیا واقع چوہان ڈھابہ کے پاس ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے اس کی سائیکل میں زور دار ٹکر مار دی۔
ٹکر لگنےسے سوریہ بھان اچھل کر سڑک پر جا گرے۔ جس کےبعد گاڑی انہیں کچلتے ہوئے نکل گئی۔ واردات میں سوریہ بھان کی موقع پر ہی درد ناک موت ہوگئی۔ راہ گیروں نے فوراً واردات کی اطلاع پولیس کودی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیااور معاملے کی تفتیش میں مصروف ہوگئی۔