سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں کورونا متاثرہ دو مریضوں نے دیر رات دم توڑ دیا ۔ضلع میں گذشتہ ۲۵؍دنوں یہ۱۲ویں موت ہے ۔چی میڈیکل افسر ڈاکٹر بی ایس سوڑھی نے منگل کو یہاں بتایا کہ پیر کی دیر رات ۵۸؍سالہ کورونا متاثرہ مریض نے سرکاری میڈیکل کالج میں دم توڑ دیا۔
وہ دمہ کا مریض تھا۔ جانچ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔سہارنپور نگر کے بیری باغ باشندہ۷۰؍سالہ شخص کی کووڈ اسپتال میں موت ہوگئی۔سی ایم او نے بتایا کہ ابھی تک ضلع میں ۶۲۲مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ ۲۱۶؍افراد کا علاج جاری ہے ۔
ضلع سے اب تک ۲۱۸۳۵؍مریضوں کے جانچ کے نمونے علاج کے لئے بھیجے جاچکے ہیں۔جن میں سے ۲۰۱۸۶؍کی رپورٹ موصول ہوچکی ہے جبکہ ۱۰۰۰؍لوگوں کی جانچ رپورٹ کا انتظار ہے ۔