پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپگڑھ کے ضلع اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور تھانہ لال گنج کوتوالی کے ایس ایچ او کورونا پازیٹیو پائے گئے ۔اسی ساتھ گزشتہ۲۴گھنٹوں کے دوران کورونا پازیٹیو کی تعداد۲۶۸؍تک پہونچ گئی ہے۔
چیف میڈیکل افسر اے کے شری واستو نے بتایا کہ کورونا جانچ میں جہاں ضلع اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پی پی پانڈے اور تھانہ لال گنج کوتوالی کے ایس ایچ او راکیش بھارتی پازیٹیو پائے گئے ۔
وہیں کل تک کورونا پازیٹیو کی تعداد ۲۶۸ہوگئی ہے ، جس میں ۱۵۵؍ صحت یاب ہوئے اور۱۱؍افراد کی موت ہوچکی ہے ۔بقیہ کا علاج کووڈ اسپتال میں چل رہا ہے ۔