نئی دہلی، 30 جولائی ؛ ملک میں کورونا وبا کی دن بہ دن ابتر ہوتی صورتحال کے دوران گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 15.83 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہےاور اب تک تقریباً 35 ہزار لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 52123 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1583792 ہوگئی ہے اور 775 افراد کی اس بیماری کی وجہ سے موت ہونے سے اب تک 34968 لوگ اس کی زد میں آکر دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ اس مدت کے دوران 32553 افراد انفیکشن سے آزاد بھی ہوئے ہیں، جن سے صحت مند افراد کی کل تعداد 1020582 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران فعال معاملوں میں 18795 کےاضافے کی وجہ سے یہ تعداد 528242 ہوگئی ہے۔
دہلی، ہماچل پردیش، دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو، میگھالیہ اور میزورم کو چھوڑ کر ملک کی دیگر ریاستوں میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کے مقابلے انفیکشن کے زیادہ کیسوں کی وجہ سے فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ دہلی میں سرگرم کیسوں میں 117، ہماچل 25 ، دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو میں 25، میگھالیہ میں آٹھ اور میزورام میں تین کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مہاراشٹرا میں، جو وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں 1435 کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دو دن تک فعال کیسوں کی تعداد کم رہی۔ اس مدت کے دوران 7478 افراد کو انفیکشن سے نجات حاصل ہوئی، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 757 ہوگئی۔ ملک میں اب تک سب سے زیادہ فعال معاملات اسی ریاست میں ہیں۔