گوگل نے کچھ عرصے پہلے اپنی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ کو تمام جی میل صارفین کے لیے مفت کردیا تھا اور اب اس کمپنی نے ایسا ہی ایک اور اعلان کیا ہے۔
گوگل کی جانب سے بدھ کو اعلان کیا گیا کہ پہلی بار وہ ویب کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو گوگل ون کلاؤڈ اسٹوریج کے کچھ فیچر تک مفت رسائی فراہم کرے گا۔









