بھوپال،یکم اگست(یواین آئی)کانگریس کے سینئر رہنما دگوجے سنگھ نے آج کہا کہ آنجہانی مسٹر راجیو گاندھی چاہتے تھے کہ اجودھیا میں رام کی جائے پیدائش پر شاندار مندر بنے اور ’رام للا‘ وہاں رہیں۔
مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کے ذریعہ یہ بات کہی ہے۔انہوں نے لکھا ہے ’ہماری عقیدت کے مرکز بھگوان رام ہی ہیں اور آج پورا ملک ہی رام بھروسے ہی چل رہا ہے۔اسی لئے ہم سبھی کا امیدیں ہیں کہ جلد از جلد ایک شاندار مندر اجودھیا رام جنم بھومی پر بنے اور رام للا وہان وراجیں۔خود راجیو گاندھی جی بھی یہی چاہتے تھے۔‘
مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی مسٹر سنگھ نے سلسلے وار ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ‘رہی بات مہورت کی،تو اس ملک میں 90 فیصد سے بھی زیادہ ہندو ایسے ہوں گے،جو مہورت ،گرہ دشا،جیوتیش ،چھوگھڑیا وغیرہ مذہبی علوم کو مانتے ہیں۔میں غیر جانبدار ہوں اس بات پر کہ پانچ اگست کو سنگ بنیاد کا کوئی مہورت نہیں ہے۔یہ براہ راست طورپر مذہبی جذبات اور عقیدت کے ساتھ کھلواڑ ہے۔‘