لکھنئو : اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بقرعید کے مبارک موقع پر عیدگاہ پہنچ کر مولانا خالد راشد فرنگی محلی سے ملاقات کرکے پُر خلوس انداز میں عید الحضیٰ کی مبارکباد پیش کی ۔ کرونا وبا کے مدد نظر امسال اجتماعی نماز کی اجازت نہ ہونے کے سبب مسلمانوں نے اپنے گھر سے عید کی نماز ادا کی، آپ کو بتا دیں کہ
اکھلیش یادو جب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائض تھے تو مذہبی تیوہار کے موقع پر آصفی مسجد اور عیدگاہ پہونچ کر عوام کو مبارک باد پیش کرتے تھے اور سیاسی لیڈران کے گھر سوائیاں کھانے ضرور جاتے تھے۔
غور طلب بات ہے کہ اس بار کورونا وبا کے بڑھتے اثرات کے درمیان ہندوستان میں مسلمانوں نے سنت ابرائیم ع پر عمل کرتے قربانی کے فرائض انجام دیے اور نماز عید پڑھ کر اللہ سے راز و نیاز کی باتیں کی۔