پالک سروتر۔ دائمی قبض والوں کے لئے بہت مفید ہے کسی قدر بلغم بڑھاتی ہے ۔ گرم خشک طبیعت والوں کو بہت مفید ہے ۔پتھری ۔یرقان۔مالیخولیا۔پیاس جلن اورگرمی کے بخاروں میں مفید ہے اس میں وٹامن بہت ہیں۔ ہڈیاں ہمیشہ ساگوں اورسبزیوں کے استعمال سے بڑھتی ہیں اورطاقت حاصل کرتی ہیں۔
پالک کے بیج ۔سروتراثر رکھتے ہیں مندرجہ بالابیماریوں میں ۴۔۶ ماشہ ٹھنڈے پانی کے ساتھ پھانک لینا مفید ہے ۔ خصوصاًسِل اوردق میں جب کہ گرمی کی شدت ہواس کا استعمال فائدہ بخشا ہے ۔ پیشاب
کھل کر آتا ہے اورگرمی کا زورکم ہوجاتاہے۔