گرم خشک۔خون کو صاف کرتاہے جسم کو طاقت دیتا ہے تلی ۔ جگر میںاورگردہ کے نقائص میںمفید ہے گلے کو سریلاکرتاہے پیشاب آور ہے بھوک لگاتا ہے ۔ ویرج کو بڑھاتا ہے ۔ پیٹ اورکمر کو طاقت دیتا ہے ۔ حیض کو کھولتاہے ۔ تلی کوگھٹادیتاہے۔ چنے کی تری (شوربہ)قبض کشاہے ۔ ہلکی ہے طاقت ۔بخش ہے بھونے ہوئے چنوں میں گڑ ضرورملانا چاہئیے ۔ نیزان کے اوپر پانی نہیں پینا چاہئے۔ نزلہ اورجریان کے لئے چنا کا سب طرح سے استعمال مفید ہے۔ ہرے کچے چندے معتدل تر ہیں۔ سب طبیعتوں کے مواقف ہیں اورطاقت بخش ہیں۔ مگر تھوڑے ہی استعمال کرنے چاہئیں۔ ہرے چنوں کی سبزی لذیز ہوتی ہے۔ طاقت دیتی ہے۔ اس میں کالا زیرہ یا ادرک ضرور ڈالنا چاہئے ۔