نئی دہلی( وارتا)جنوبی کوریائی کاربنانے والی کمپنی ہنڈئی کی ہندوستانی اکائی ہنڈئی موٹرانڈیا لمیٹیڈ(ایچ ایم آئی ایل)نے فروری ۲۰۱۴میں ۴۶۵۰۵ کاریں فروخت کیں ہیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے ۵۴۶۶۵کاروں کے مقابلے میں ۹ء۱۴فیصد کم ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ اس سال فروری میں اس نے ۴۶۵۰۵کاریں فروخت کیں جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں اس نے ۵۴۶۶۵کاریں فروخت کیں تھیں۔ کمپنی نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال فروری میں گھریلوفروخت ۳۴۰۰۵ پر مستحکم رہی لیکن برآمدات۵ء۳۹فیصد گر کر ۱۲۵۰۰رہی۔ کمپنی کے سینئر نائب صدر راکیش شریواستو نے بتایا کہ گزشتہ ماہ پیش عبوری بجٹ کے بعد کاروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والوں کی تعدا دمیں اضافہ ہوگیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ فروری ۲۰۱۴میں گھریلو بازار میں ۳۴۰۰۵کاروں
کی فروخت جنوری ۲۰۱۴کے مقابلے ۲فیصد زیادہ ہے۔