کھجور ایک نہایت ہی مزیدار اور متوازن غذا ہوتی ہے جو نہ صرف شوق سے کھائی جاتی ہے بلکہ اسے مختلف اقسام کی ڈشز بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
کھجور کا حلوہ بنانے میں درکار اشیائ:
کھجور آدھا کلو
دودھ دو کلو
چینی حسب زائقہ
گھی ایک پائو
بادام، پستہ، کیوڑہ، سبز الائچی
ترکیب:
کھجوروں کو اچھی طرح دھو کر اس میں سے گھٹلیاں نکال لیں۔ گھی کو کڑاہی میں ڈال کر اس کو ابال آنے دیں اس کے بعد اس میں الائچی حسب ضرورت ڈال دیں۔ اس کے بعد اس میں کھجوریں ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ پھر اس میں دودھ ڈال کر پکنے دیں، جب دودھ خشک ہونے لگے تو اس میں چینی ڈال دیں۔ خشک ہونے پر ایک بار پھر بھون لیں۔
مزیدار گرما گرم کھجور کا حلوہ تیار۔ اسے خود بھی کھلائیں اور اپنے چاہنے والوں کو بھی پیش کریں۔