نئی دہلی۔ وزیر داخلہ امت شاہ کو اتوار کو کورونا وائرس انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہ گروگرام کے میدانتا اسپتال میں علاج کے لئے بھرتی ہیں۔ ایسے میں ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا ملک کے الگ الگ حصوں میں لوگ کر رہے ہیں۔ انہی میں سے ایک ہیں جموں وکشمیر کے کپواڑہ کے بی جے پی لیڈر جاوید قریشی۔
انہوں نے ایک ویڈیو میں اعلان کیا کہ جب تک وزیر داخلہ امت شاہ کی کورونا وائرس کی رپورٹ منفی نہیں آ جاتی تب تک وہ روزہ رکھیں گے۔ ان کے مطابق، وہ روزہ منگل سے شروع کریں گے۔
جاوید قریشی نے ویڈیو میں وزیر داخلہ امت شاہ کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اوپر والا امت شاہ جی کو جلد سے جلد ٹھیک کر دے گا۔ بتا دیں کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو جانکاری دی تھی کہ وہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے دوچار ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں کی صلاح پر اسپتال میں بھرتی ہیں۔ وہ اس وبا کی زد میں آئے مرکزی کابینہ کے پہلے وزیر ہیں۔