اجزا: گوشت ایک کلو (گول بوٹیاں )’ گھی یا مکھن پچاس گرام (چار کھانے کے چمچے)’ پیاز دو عدد (باریک کٹی ہوئی )’ پسا ہو ا لہسن دو کھانے کے چمچے’ ادرک دو انچ کا ٹکڑا (باریک کٹی ہوئی)’ ہلدی ڈیڑھ چائے کا چمچہ ‘ پسی ہوئی سرخ مرچ دو چائے کے چمچے’ پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ ‘ پسی میتھی دو چائے کا چمچہ’ ناریل کا دودھ ڈھائی کپ’ نمک حسبِ ذائقہ۔
ترکیب: گھی میں پیاز سرخ کر لیں۔ ادرک لہسن اور دوسرے مسالے ڈال کر پانچ منٹ تک بھونیں۔، مسالہ خشک معلوم ہو تو تھوڑا سا پانی ڈال دیں۔اب اس مسالے میں گوشت ڈال کرسنہری ہونے تک بھون لیں۔اس میں ناریل کا دودھ ڈال دیں ، جوش آجائے تو سوا گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔گوشت گل جائے تو اتار کر میتھی اور پودینہ ڈال کر چند منٹ ڈھانپ دیں ۔ڈھاکہ ناریل گوشت تیار کریں۔