نئی دہلی، 3 اگست (یو این آئي) مرکزی وزیرتعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریالال نشنک نے چھٹی جماعت سے آٹھویں تک کے طلبہ کے لئے دو مہینے کا اکیڈمک کلینڈرلانچ کیا ڈاکٹر نشنک نے ٹویٹ کرکے پیر کے روزبتایا کہ وہ آج آٹھ ہفتوں کے لئے ایک متبادل اکیڈمک کلینڈر جاری کررہے ہیں.
جس میں اساتذہ کے لئے رہنما ہدایات ہیں کہ گھروں میں طلبہ کو پڑھانے کے لئے سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کا کس طرح استعمال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس کلینڈرمیں طلبہ، اساتذہ، پرنسپل اور والدین کو بھی بااختیار بنایا جائے گا۔ اس سے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے کوروناوائرس کے دور میں آن لائن تعلیم کے بارے میں دستیاب وسائل کو استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔
اس ہدایت نامہ میں موبائل، واٹس ایپ میسج، ٹی وی ریڈیو اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ گھر میں بیٹھے تعلیم حاصل کرنے کا انتظام ہے۔