لکھنؤ۔(نامہ نگار)مال علاقے میں چوروںنے سنیچر کی شب گھر میں گھس کر قیمتی سامان چوری کرلیا۔ دوسرے دن جب چور چوری کا سامان فروخت کرنے کیلئے نکلاتو جس گھر سے سامان چوری ہوا تھا ۔ اس کے گھر کے مالک نے دونوں کو چوروں کو پکڑلیا۔ تلاشی کے دوران چوروں کے قبضے سے چوری کیا گیاسامان برآمد ہوا۔ مکان مالک کے تحریر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔خبر کے مطابق مال کے کمال پور کودھورا کا باشندہ کسان دیپو سنگھ اپنے گھر پرکنبے کے ساتھ سو رہا تھا۔ اسی دوران چور اس کے گھر میں گھس گئے اور دوسرے کمرے میں رکھا ہوا قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ دیپو جب صبح کو اٹھا تو دیکھا کہ کمرے کا دروازہ کھلا ہوا ہے اور کمرے میں رکھا ہوا سامان چوری ہوگیا ہے۔سنیچر کی شام ج
ب دیپو گھر سے باہر نکلا اس نے دیکھا کہ مال علاقے کے رہنے والے سچن اور نندہ بورے میں کچھ سامان لے جارہے تھے ۔ دیپو کو ان دونوں پر شک ہوا اور اس نے انہیں روکتے ہوئے بورے میں بھرے ہوئے سامان کو دیکھا ۔ بورے میں وہی سامان تھا جو اس کے گھر سے چوری ہوا تھا ۔ دیپو نے شور مچانا شروع کردیا اور موقع پر لوگ جمع ہوگئے ۔ دیپو نے دونوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے سچن اور نندہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔