اجودھیا،5 اگست (یوای آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے بدھ کو اجودھیا میں تاریخی ہنومان گڑھی مندر میں پرم رام بھکت ہنومان جی سے رام مندر کی تعمیر کےلئے بھومی پوجن کی اجازت مانگی۔
مسٹر مودی آج یہاں صبح قریب ساڑھے 11 بجے ساکیت ڈگری کالج ہیلی کاپٹر سے پہنچے جہاں سے ان کا قافلہ ہنومان گڑھ کےلئے روانہ ہوگیا۔وزیراعظم نے ہنومان گڑھی مندر پہنچ کر ہنومان جی کی باقاعدہ پوجا ارچنا کی اور آرتی اتاری۔آرتی ماتھے پر لگانے کے بعد انہوں نے دکشینا رکھ کر رام بھکت سے بھومی پوجن کی اجازت مانگی۔
اس دوران دوگز کی دوری پر ماسک لگائے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مندر کی پریکرما کی۔ جانےسےپہلے مسٹر مودی نے وہاں موجود مہنت کو پرنام کر کے جانے کی اجازت مانگی۔
مہنت نے انہیں صافہ پہنایا اور رام نام کند گمچھا تحفے میں دیا۔مسٹر مودی صافہ پہنے ہوئے مندر احاطے سے باہر آئے اور ان کا قافلہ شری رام جنم بھومی کی سمت روانہ ہوگیا۔
مسٹر مودی یہاں رام للا کے درشن کریں گے جس کے بعد وہ بھومی پوجن میں حصہ لیں گے۔