نئی دہلی۔ 6 اگست ؛کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی لداخ میں چینی دراندازی کےتیئں سچ نہیں بول رہے ہیں اور انہیں ملک کے عوام کو اس سے متعلق جھوٹ بولنے کی وجہ بتانی چاہئے۔
مسٹر گاندھی نے مسٹرمودی سے کہا کہ وہ ملک کو غلط اطلاع دے رہے ہیں جبکہ خبروں میں کہا جارہا ہے کہ وزارت دفاع کی مئی کی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ چین نے ہندستانی حدود میں دراندازی کی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت کی رپورٹ میں ایک تفصیلی وضاحت دی گئی ہے۔
کانگریسی رہنمانے اس رپورٹ میں دی گئی وضاحت کے بارے میں ایک اخبارمیں شائع خبر پوسٹ کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ’’وزیراعظم جھوٹ کیوں بولرہے ہیں‘‘۔