رانچی: کورونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر چارہ گھوٹالہ معاملہ میں سزایافتہ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادوکو آخرکار ریمس کے پینگ وارڈ سے ڈائریکٹرکے بنگلہ میں شفٹ کیا گیا۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان لالو پرساد کو ایمبولینس میں بٹھا کر بنگلہ میں منتقل کیا گیا۔
دراصل ریمس کے تیسرے منزل پر کورونا آئسولیشن وارڈ بنائے جانے اور لالو پرساد کے تینوں خدمت گار کو کورونا پازیٹیو ہونے سے ان پرخطرہ پیدا ہوگیا تھا۔
آج لالو پرساد کو ریمس ڈائریکٹرکے بنگلہ میں شفٹ کرنے سے ان کے مداحوں اور پارٹی لیڈران اور کارکنان نے راحت کی سانس لی ہے۔ لالو پرساد یادو کے حمایتی سورینر یادو، یوتھ آر جے ڈی لیڈر سنیل یادو، شوکت انصاری اور وجے یادو نےکہا کہ آج ان لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ کیونکہ ریمس کا کووڈ وارڈ اب کورونا سے محفوظ نہیں تھا۔
سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ ہوئی لالو کی شوٹنگ
ڈی ایس پی اور جیل سپریٹنڈنٹ کی موجودگی میں شفٹنگ کے دوران آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد نے میڈیا کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔ وہیں شفٹنگ کے بعد ڈاکٹروں نے لالو پرساد کی طبی جانچ کی۔
جانچ کے بعد لالو پرساد کے ڈاکٹر امیش پرساد نے کہا کہ لاگو پرساد کی صحت ساکت ہے۔ ساتھ ہی ڈاکٹر نے کہا کہ نئی جگہ پر لالو پرساد کےلئےطبی اور نرسنگ کے پورے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
کمزور نظر آ رہے لالو پرساد کے سوال پرڈاکٹر امیش پرساد نےکہا کہ کورونا کی وجہ سےلالو پرساد پینگ وارڈ میں چہل قدمی نہیں کر پا رہے تھے، اس لئے ممکن ہےکہ جب وہ چہل قدمی کریں گے تو وہ صحت یاب ہوں گے۔
لالو پرساد ١٥ سے زائد امراض میں مبتلا ہیں، جس میں کئی مہلک قسم کی بیماریاں بھی شامل ہیں۔ ایسے میں انتظامیہ نے کورونا کے ممکنہ خطرے کو محسوس کرتے ہوئے لالو پرساد یادو کو شفٹ کرنےکا فیصلہ لیا۔