نئی دہلی ،9 اگست (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز عوام بالخصوص کسانوں کو بلرام جینتی ، ہلچھٹھ اور داؤجنم اتسو کے موقع پرمبارکباد د ی ۔
ٹویٹر پر کسانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا’’سبھی لوگوں کو خاص طور سے کسان بھائی بہنوں کو بلرام جینتی ، ہلچھٹھ اور داؤ کی ولادت کے موقع پر مبارکباد۔ اس خاص دن پر صبح گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایگریکلچرانفراسٹرکچر فنڈ کے تحت ایک لاکھ کروڑ روپے کی فنانسنگ سہولیات کو متعارف کراؤں گا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں ’’پی ایم کسان اسکیم ‘ کے تحت امدادی رقم کی چھٹی قسط بھی جاری کی جائے گی۔ ملک کے 8۔5کروڑ کسانوں کے اکاؤنٹس میں 17،000 کروڑ روپے منتقل کردیئے جائیں گے۔ کووڈ 19 میں وبا کے دوران یہ اسکیم کسانوں کے لئے بہت مددگار ثابت ہورہی ہے۔