ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں سانس لینے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ سانس لینے میں پریشانی کے پیش نظر ان کا کورونا ٹسٹ بھی کرایا گیا تھا، لیکن سنجے دت سے منسلک ذرائع کی مانیں تو کورونا ٹسٹ میں ان کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سنجے دت کو شام تقریباً 6 بجے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ سانس کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے آناً فاناً میں اسپتال میں ہی کورونا ٹسٹ کیا گیا۔ اس میں ریپیڈ انٹیزن ٹسٹ کی رپورٹ نگیٹیو ہے، لیکن سوئیب ٹسٹ بھی کیا گیا ہے، جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ سنجے دت کو سانس لینے میں تکلیف کے ساتھ ساتھ آکسیجن لیول کم ہو رہا تھا، جس کے سبب فیملی نے فوراً اسپتال میں داخل کیا ہے۔